جماعت اسلامی، الخدمت فاونڈیشن سےلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑےں گی:مظہر رندھاوا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوانے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن عوام کو تنہا نہیں چھوڑےں گی، ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے61سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا ، لوگوں کا بہت بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ، قوم کو اس وقت تقسیم کرنے والے اور سیاست چمکانے والے بے حس ہیں، ان ظالموں سے خیر کی کوئی امید نہیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے امےدوار پی پی 63 و زون امےر فرقان عزےز بٹ کی قےادت مےں وفد سے ملاقات کے دوران کےا ،وفد مےںنائب امراظفراقبال بٹ،میاں اعجاز احمد انصاری،ابوبکر شیخ،منصوسہیل،حافظ مرسلین بٹ،ملک مبشرعلی، عبدلرحمن ٹھاکر،جنرل سیکرٹری نعمان منیر مغل،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمربٹ،انچارچ فلڈ ریلیف کیمپ نوشہرو روڈ ظہیر مغل،زبیر بٹ،عبدلرف شیخ ودیگر موجود تھے،اس موقع پر فرقان عزےز بٹ نے رےلےف فنڈ مےں جمع کئے گئے 2ملےن روپے کا چےک پےش کےا۔ مظہر اقبال رندھاوانے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے عوام کو تنہا چھوڑ دیا ،کتنے شرم کی بات ہے کہ لوگ مرررہے ہیں اور حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں۔

، سیلاب انسانی المیہ ہے اس سے نبٹنے کے لیے پوری قوم کو یکجا ہونا ہوگا ، الخدمت فاونڈیشن نے تاریخ رقم کر دی ۔انہوںنے کہا کہ گوجرنوالہ کے عوام نے جس انداز میں ایثار و جذبے کا مظاہر ہ کیا وہ مثالی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن