حافظ آباد:اشیاءکی قیمتیں مقرر ، 10کلو آٹے کا تھےلا 490روپے مےں ملے گا

Sep 07, 2022

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی حافظ آباد نے اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کرکے نوٹیفیکیشن جار ی کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آٹے کے 20کلو گرام تھیلے کی قیمت 980روپے ، 10کلو گرام تھیلے کی قیمت 490روپے ، چھوٹا گوشت فی کلو1100،بڑا گوشت 600، چاول باسمتی 220، دال ماش باریک دُھلی 355، دال ماش چھلکے340، دال مونگ دھلی 210، دال مسور موٹی 205، دال مسور باریک 355،سفید چنے دیسی 280، سیاہ چنے سپریم 205، بیسن 210،دہی 110روپے مقرر کی گئی ، روٹی کی قیمت 10روپے ، نان 15روپے ، دودہ 100روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

مزیدخبریں