اپنے پیاروں کو کھونے والے تمام چینی خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں:صدر مملکت 

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر عارف علوی نے چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں زلزلے پر تعزیتی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چین کے صوبہ سیچوان میں تباہ کن زلزلے کا سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔صدر مملکت کا اپنے پیاروں کو کھونے والے تمام چینی خاندانوں سے اظہارتعزیت  انہوں نے کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور املاک تباہ ہوئیں. پاکستانی عوام اور اپنی طرف سے چینی قیادت سے دلی تعزیت اور سیچوان کے عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔عارف علوی نے کہا کہ میں اپنے پیاروں کو کھونے والے تمام چینی خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔انکا کہنا ہے کہ امید ہے کہ لاپتہ افراد جلد از جلد اپنے اہل خانہ سے مل جائیں گے، امید کرتا ہوں کہ زلزلہ زدہ علاقوں کے لوگ جلد اپنے گھر دوبارہ تعمیر کر کے معمول کی زندگی شروع کر دیں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ پورا یقین ہے کہ چینی قیادت اور عوام اپنی ثابت شدہ صلاحیتوں اور استقلال کے ساتھ اس قدرتی آفت کے خلاف کامیابی پانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان چینی عوام اور حکومت چین کے ساتھ کھڑے ہیں، چینی عوام بھی پاکستانی سیلاب کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور ماضی میں بھی چینی عوام اور حکومت قدرتی اور دیگر آفات کے دوران ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق 2017 کے بعد سے سیچوان میں آنے والا یہ شدید ترین زلزلہ ہے.جس نے صوبے چینگڈو کے دارالحکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔

ای پیپر دی نیشن