عمران خان کے خلاف ایک منظم سازش ہورہی ہے:اسدعمرکاانکشاف

Sep 07, 2022 | 21:26

چارسدہ: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف ایک منظم سازش ہورہی ہے،خان دلیری کے ساتھ قوتوں سے مقابلہ کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ پچیس ستمبر کو الیکشن نہیں ریفرنڈم ہوگا اور عوام امپورٹڈ غلام حکمرانوں کے امیدواروں کو تاریخی شکست دینگے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آزادی کےلئے جدوجہد کرنا آسان نہیں ہوتا، ہمارا کپتان عوام کی حقوق کی جنگ لڑرہا ہے اور دلیری کےساتھ قوتوں سے مقابلہ کررہا ہے۔ کے پی کے ضلع چارسدہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پچیس ستمبر کو چارسدہ میں ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے، ہم نے یہ نشست جیتنی ہے تاکہ پیغام پہنچے کہ چارسدہ بھی کپتان کےساتھ ہے اور انہیں بھی غلامی قبول نہیں۔اسد عمر نے انکشاف کیا کہ عمران خان کے خلاف ایک منظم سازش ہورہی ہے مگر عوام سازشی عناصرکو جان چکی ہے کہ ملکی مسائل کاحل شفاف انتخابات میں ہے۔

مزیدخبریں