مرکنٹائل ایکس چینج میں 17.8ارب روپے کے سودے

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے  17.8ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 14,892 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت  5.8ارب روپے مالیت رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 5.028 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل  کے سودوں کی مالیت 3.207 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100  کے سودوں کی مالیت 1.473 ارب روپے، پلاٹینم  کے سودوں کی مالیت 792.989 ملین روپے رہی۔

ای پیپر دی نیشن