واشنگٹن (این این آئی) امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سائفر کے معاملے کا مستقل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ عمران خان کے دور میں اٹھنے والے امریکی سائفر کے معاملے پر مستقل نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم مخصوص معاملے پر بات نہیں کریں گے۔کانگریس کی جانب سے تحقیقات کے سوال پر ترجمان نے کہا کہ محکمہ خارجہ کانگریس میں شراکت داروں پر کئی معاملات پر مشورہ کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی امریکیوں کے ویزے کے معاملے سے متعلق کہا کہ یہ پاکستانی قونصلر کے دیکھنے کا معاملہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔