سمیٹری گروپ کی پی ایس ایکس پر لسٹنگ کیلئے گونگ تقریب

Sep 07, 2023

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سمیٹری گروپ لمیٹڈ (ایس جی ایل) کی لسٹنگ کی مناسبت سے ایک گونگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سمیٹری گروپ لمیٹڈ کو 1 ستمبر 2023 کو پی ایس ایکس پر لسٹ کیا گیاتھا۔سمیٹری ایک پریمیم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات میں مہارت رکھتی ہے۔ یہ ایکسچینج کے لسٹڈ ٹیکنالوجی سیکٹر میں ایک قابل قدر اضافہ ہے  اور سرمایہ کاری کے لیے اس شعبے میں ایک اور آپشن ہوگا۔ سروش احمد، سی ای او سمیٹری گروپ اور سیمیٹری گروپ کی سینئر مینجمنٹ، ٹاپ لائن سیکیورٹیز لمیٹڈ کے سی ای او محمد سہیل اور ان کی ٹیم اس موقع موجود تھی۔ ٹاپ لائن ایشو اور بک رنر کے کنسلٹنٹ تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سمیٹری گروپ کے ایک اہم سرمایہ کار  وسیم اکرم اس تقریب کے نمایاں مہمانوں میں شامل تھے۔ پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان، بورڈ اراکین اور پی ایس ایکس کی اعلیٰ انتظامیہ  نے مہمانوں کا استقبال کیا۔لسٹنگ کے تحت  101,240,082 عام حصص ایشو کیے جائیں گے  جو SGL کے IPO کے بعد کے کل ادا شدہ سرمائے کا 35.49% ہے، اور ایک کی قیمت ایک روپے ہے  ایشو کے کل سائز میں سے 88,235,294 حصص کمپنی کی جانب سے نئے شمارے کے طور پر جاری کیے گئے تھے جبکہ SGL کے اسپانسرز کی جانب سے 13,004,788 حصص فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ 

مزیدخبریں