داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کا آخری روز: آج سکول‘عدالتیں مقامی سرکاری ادارے بند رہیں گے

لاہور (خبر نگار) داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے عرس کی سالانہ تقریبات اور چہلم حضرت امام حسین کے سلسلہ میں لاہور کی عدالتیں، سکول اور سرکاری ادارے آج 7 ستمبر کو بند رہیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ اور لاہور کی سیشن اور سول عدالتوں میں عرس داتا دربار کے سلسلہ میں 7 ستمبر کو مقامی چھٹی ہوگی۔ پہلے ہی نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔ ہائیکورٹ بار، سیشن جج لاہور سمیت دیگر کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن