بابر اعظم نے کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

Sep 07, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔بابر اعظم بطورکپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے،انہوں نے بطور کپتان 31 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔اس سے قبل ویرات کوہلی نے بطور کپتان 2 ہزار رنز 36 اننگز میں مکمل کئے تھے۔بابر اعظم نے یہ کارنامہ لاہور میں ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں چھٹا رن لے کر سر انجام دیا۔جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 41، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک نے 47 جبکہ بھارت کے دھونی اور انگلینڈ کے اوئن مورگن نے 48، 48 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

مزیدخبریں