اسلام آباد(نامہ نگار) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور میں مختلف کمپنیوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے نجی شعبے کے ذریعے تجارت‘ سرمایہ کاری اور ترقی کیلئے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں زبردست اقتصادی صلاحیت موجود ہے۔ امریکہ پاکستان کی اقتصادی اصلاحات میں پیش رفت یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔