لاہور(خبرنگار)کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز کینال روڈ ، فیروز پور روڈ اور شادمان کے علاقوں میںغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔ایل ڈی اے عملے نے غیرقانونی تعمیرات/تجاوزات/ کمرشل استعمال پرمتعدد عمارتیں سربمہر وجزوی طور پر مسمار کر دیں۔آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ کیپٹن (ر )شاہ میر اقبال کی نگرانی میں ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ ون عائشہ مطاہر نے کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے کینال روڈ گرڈ سٹیشن کے قریب منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی پر زیر تعمیر پلرز مسمار کر دیئے۔