6ستمبر کادن دفاعی نصاب کا روشن باب ہے :شوکت ورک

Sep 07, 2023

لاہور (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی و جنرل سیکرٹری اورہردلعزیزسماجی شخصیت ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ 6ستمبر کادن دفاعی نصاب کاروشن باب ہے۔افواج پاکستان نے اپنی بھرپوردفاعی صلاحیت کے بل پربھارت سمیت دنیا کوورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔ بھارتی فوج نے رات کے اندھیرے میں چھپ کر ہماری سا لمیت پروار کیا تھا جبکہ ہمارے جانبازوں کے ہاتھوں دشمن فوج کاجنازہ اٹھ گیا۔وہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے ہیڈآفس میںیوم دفاع کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ 

مزیدخبریں