لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ عالمی مبلغ پیر سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ دفاع وطن اور بقائے وطن کے لیے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں ہماری فوج ہمارا فخر ہے اور عالم اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے ارض پاک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور امن کی بحالی کے لیے ہمارے فوجی جوان ہر وقت ہر لمحہ میدان عمل میں ہیں وہ ہمارے محفوظ کل کے لیے آج قربانیاں دے رہے ہیں جو کہ قابل تحسین کارنامہ ہے۔ہم ان جوانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جماعت اہل سنت کیزیر اہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے مناواں یادگار شہدا پر دعائیہ تقریب کے دوران کیا۔ جس میں سید افضال شاہ زنجانی سید ارشد حسین گردیزی سید احسان گیلانی حکیم سرور حسین سید ضمیر الحسن سید شبیہ الحسن قاسم گورائیہ و دیگر تنظیمی عہدہ داران و کارکنان بھی تھے دیگر مقررین نے کہا کہ شہدا وطن ہمارا فخر ہیں اور ملکی دفاع و امن کے لیے پاک فوج کا کرادار قابل تحسین ہے