نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی یوم دفاع انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا، الائیڈ سکول میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا، بعد ازاں طلباء نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا جسے شرکاء نے بیحد پسند کیا مہمان خصوصی سرجن ڈاکٹر عرفان ریاض، اقبال صدیق سدھو سابق وائس چیئرمین، طاہر خاں پرنسپل اسپائر کالج، عبدالغفور چٹھہ پرنسپل اپیکس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں اور ان کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں۔