حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم دفاع ملی جو ش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ یوم دفاع کے سلسلہ میں مرکزی تقریب گورنمنٹ بوائز کالج میں منعقدہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ نے کی ۔ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ کاکہنا تھا کہ 6ستمبر 1965کو بھار ت نے پاکستان پر حملے کی جو کوشش کی اسے افواج پاکستان اور بہادر عوام نے ملکر ناکام بنایا، وطن عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ملی نغموں اور تقریر ی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔ دوسری طرف یوم دفاع کے موقع پر ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فار و ق وڑائچ اور دیگر ضلعی افسران نے پاک فوج کے شہداء کی قبروں پر حاضری دیتے ہوئے وہاں پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ نے سوات آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی محمد عثمان کی قبر پر حاضری دی ۔ا س موقع پر شہید عثمان کے والدین اور دیگر رشتہ دار بھی موجو دتھے۔
6ستمبر کو بھار ت نے پاکستان پر حملے کی جسارت کی:ڈپٹی کمشنر
Sep 07, 2023