مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے لیے فری دسترخوان تازہ ہوا کا جھونکا

قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے مزدوروں کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا،چک اگو کی معروف سماجی شخصیت چوہدری لقمان عادل کی جانب سے فری دستر خوان کا افتتاح کر دیا گیا جہاں پر مزدور طبقہ سمیت ہر خاص وعام صبح دس بجے سے لے کر دو بجے تک فری کھانا کھا سکیں گے۔میڈیا سے دوران گفتگو ان کا کہنا تھا کہ کمرتوڑ مہنگائی کے سبب ہزاروں گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیںاور خاص طور پر جو مزدور طبقہ ہے وہ تو دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان دیکھائی دے رہا ہے میں مشکور ہوں اپنے دوست احباب کا جو بیرون ملک سے ہمارے اس فری دستر خوان میںبڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اللہ رب العزت ان کے مال وجان میں برکت ڈالے۔

ای پیپر دی نیشن