گوجرانوالہ:6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر مختلف تقریبات

Sep 07, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام بسلسلہ یوم دفاع مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں مشاعرہ و سیمینار،ٹیبلو شو،پتلی تماشہ اور ملی نغموں کی پرفارمنس شامل تھیں۔گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سے منسلک 15 سکولز کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیے جبکہ شائقین نے پتلی تماشہ،تقاریر اور ملی نغموں کو خوب سراہا، پروگرام کے مہمان خصوصی افضال احمد وڑائچ ایڈیشنل کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن تھے۔ جبکہ مشاعرہ و سیمنار کا اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین طارق آباد میں کیا گیا جس میں ضلع بھر سے معروف ادیبوں اور شعراء نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں