اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس پاکستان (اگیگا) کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ حکومت کا ملازمین دشمن فعل ہے۔ پینشن اور لیو انکریمنٹ اصلاحات لانے، روز بروز پٹرول اور اشیائے خود و نوش کی قیمتوں میں اضافے اور پے اینڈ پینشن کمشن کی سفارشات کے باوجود سرکاری ملازمین کے کنوینس میڈیکل اور ہائوس رینٹ الاوئنس کو نہ بڑھانے اور دیگر مسائل بشمول سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل چیئرمین متاثرہ مراجمنٹ کمیٹی کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تمام اداروں کے ڈیلی ویجز کنٹریکٹ اور سیگ ملازمین کو تا حال مستقل نہ کرنے کے خلاف پرامن احتجاج کیا جائے گا۔
بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ ملازم دشمن فعل: ایمپلائیز گرینڈ الائنس
Sep 07, 2023