لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے تھیٹر کی بندش کے خلاف کیس میں درخواست گزار کے وکلاء کو 14ستمبر کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ پروڈیوسر اینڈ تھیٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمن قیصر ثناء اللہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہر ڈرامے سے پہلے سینسر ریہرسلز ہوتی ہے۔ تھیٹرز کو غیر قانونی سیل کرنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ باتیں تو ہم بڑی بڑی کرتے ہیں سہارا1876 کے قانون کا لیتے ہیں ، دنیا کہاں سے کہاں چلی گئی اور ہم 1876ء کے قانون میں عمل درآمد کرانے پر لگے ہیں۔