رضوانہ کے سر کی پلاسٹک سرجری کا آخری سیشن جمعہ کو ہوگا

لاہور( این این آئی)سرگودھا میں سابق سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ کے سر کی پلاسٹک سرجری کا آخری سیشن کل ( جمعہ ) کو ہوگا ۔تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کا علاج جنرل ہسپتال لاہور میں جاری ہے۔ سربراہ پلاسٹک سرجنز ٹیم پروفیسر ڈاکٹر رومانہ کے مطابق رضوانہ کی حالت اب بہت بہتر ہے۔پلاسٹک سرجری کا آخری سیشن جمعے کے روز بچی کے بقیہ سر پر اسکن گراف لگا کر کیا جائے گا۔ گزشتہ روز میڈیکل بورڈ کی میٹنگ بھی ہوئی جس میں بچی کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔ڈاکٹرزکے مطابق بچی کے پلاسٹک سرجری سیشنز کے بعد آرتھوپیڈک سرجنز معائنہ کریں گے تاکہ بازوں کے فریکچر سے متعلق آپریشن کا فیصلہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...