لاہور( نیوز رپورٹر )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گورنر ہائوس لاہور میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ آج کا دن شہدا اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے لہو سے ارض وطن کی حفاظت کی۔ انہوں نے کہا کہ 1965کی جنگ میں جب مکاددشمن نے رات کی تاریکی میں ارض وطن پر قبضہ کرنا چاہا تو پاک فوج کے جوان ،افسر اور عوام ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور ارض وطن کی سرحدوں کی دفاع کی ایسی عظیم داستان رقم کی جس پر پوری قوم کو ان پر ہمیشہ فخر رہے گا۔