تاجر برادری معیشت کی بحالی اور سماجی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرے: صدر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی بحالی اور سماجی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ مختلف شعبوں بالخصوص آئی ٹی سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے گفتگو میں کیا۔ صدر مملکت نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ معذور افراد کی بحالی، چھاتی کے سرطان، ذہنی امراضں میں مبتلا افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے اور بچوں کی تعلیم کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...