فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) حالات سے دلبرداشتہ خانہ بدوش خاتون نے خود سوزی کر لی۔ ماموں کانجن کے علاقہ غوثیہ کالونی میں رہائش پذیر خانہ بدوش خاتون پچیس سالہ ساجدہ بی بی زوجہ بابر نے اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس کے نتیجے میں بری طرح جھلس گئی تھی۔