فیصل آباد: انسانی سمگلر نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر 10 لاکھ ہتھیا لئے

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) انسانی سمگلر نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر دس لاکھ سے زائد رقم ہتھیا لی۔ تھانہ غلام محمد آباد پولیس رپورٹ کے مطابق صدر بازار کے رہائشی محمد بوٹا نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایجنٹ امجد حسین نے اسے کینیڈا بھجوانے کے لیے دس لاکھ تیس ہزار روپے وصول کیے اور گارنٹی کے طور پر چیک دیا۔ بعد ازاں ملزم نے مجھے بیرون ملک نہیں بھجوایا اور بہانے بنانے لگا۔ رقم کی وصولی کے لئے اس کا دیا ہوا چیک کیش کروانے کی کوشش کی تو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک ڈس آنر ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...