جہلم (نامہ نگار) جہلم تھانہ کالا گجراں کے علاقہ لنگرپور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3خواتین سمیت 1مرد جان بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا گجراں کے علاقہ لنگر پور میں گزشتہ رات گھر میں سوئے ہوئے افراد جن میں نعمان، ربیعہ، شمائلہ، آسیہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اور ڈی ایس پی صدر کی نگرانی میں دو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
جہلم: نامعلوم ملزم کی فائرنگ، 3 خواتین سمیت 4 افراد قتل
Sep 07, 2023