پاک چین تقریبات سیاحت کے فروغ کی راہ ہموار کریں گی: وصی شاہ

Sep 07, 2023

اسلام آباد (خبر نگار+شنہوا) وزیر مملکت برائے سیاحت سید وصی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے سال برائے سیاحت کی تقریبات2023 ء ملک کی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے سفر کو مزید بڑھانے کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی پہاڑوں سے زیادہ اونچی، سمندروں سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ اس سال، ہم پاکستان اور چین کے درمیان گہرے ہوتے ثقافتی اقتصادی تعلقات کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں کا کہا کہ ہم اپنی سیاحت کی صنعت کو مزید فروغ دینے اور اپنے چینی دوستوں کا کھلے دل سے خیرمقدم کرنے کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PTDC) کے تعاون سے پاک چین دوستی ایسوسی ایشن خیبر کے زیر اہتمام پاکستان اور چائنا سال برائے سیاحت 2023ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں