افواج نے اپنے لہو سے وزادی اور سلامتی کا تحفظ کیا:جہانگیر ترین

لاہور (آئی این پی ) پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ 6ستمبر 1965 کا دن ہماری تاریخ کا ایک لازوال باب ہے۔ 58 برس قبل پوری قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہوگئی تھی۔ یوم دفاع پر اپنے بیان میں  انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی افواج  نے دشمن کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔   افواج پاکستان نے ہمیشہ اپنے لہو سے وطن عزیز کی آزادی اور سلامتی کا تحفظ کیا۔ پاک افواج نے ہمیشہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم اپنے شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی ترقی کا راز مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہوا ہے۔ جموں و کمشیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے حصول تک انکی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...