عوامی فلاح وبہبود کے ترقیاتی منصوبے جاری رکھیں گے:وزیر منصوبہ بندی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات سمیع سعید نے فور آر ایف فریم ورک کے حوالے سے تفصیلی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کو ملک بھرمیں سیلاب سے ہونے والے نقصانات ،ریلیف اور بحالی کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا کہ پاکستان نے تبدیلی ماحولیات کی وجہ سے بہت ابتلاء اور آزمائش کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نگران وزیر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے جاری و ساری رکھے جائیں گے خاص طور پر ایسے منصوبے جن کا تعلق براہ راست عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ہے ان پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

ای پیپر دی نیشن