شمالی وزیرستان: دھماکہ، فائرنگ، گھر پر گولہ گرنے سے ماں، 5 بچے، مزدور جاں بحق

شوال‘ میرانشاہ (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) شوال جہانگیر بازار شمالی وزیرستان میں گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔ فائرنگ سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ افراد چلغوزے کے فارم میں مزدوری کرتے تھے۔ شمالی وزیرستان میں واقع ایک گھر پر گولہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور2 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ گولہ گرنے کا واقعہ رزمک سب ڈویژن میں ایک گھر پر پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ تھانہ حدود گڑیوم گاں ارسل کوٹ میں پیش آیا، واقعے میں ماں سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ2 بچے شدید زخمی ہیں۔ زخمی بچوں کو تشویش ناک حالت میں خلیفہ گلنواز ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گولہ صاحب نور گل نامی شخص کے گھر کے صحن میں گرا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن