مصطفی آباد/للیانی+ قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت)دفاع وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے دیکر کھیم کرن کا محاذ فتح کرنیوالے 55شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مصطفی آباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، فاتحہ خوانی بھی کی گئی ، افواج پاکستان کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی ،افواج پاکستان کے دستے کی قیادت برگیڈئیر طارق نے کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری بھی ہمراہ تھے، تقریب میں لارنس نائیک عبدالقیوم کی فیملی نے بھی شرکت کی، معروف گلو کار عمران شوکت علی، انمول فاطمہ ، صفدر ماہی نے ملی نغمے پیش کئے ، برگیڈئیر طارق نے سکول فیلوز گروپ محمد جمیل مغل ، ڈاکٹر شبیر احمد، خادم شہدا حاجی غلام مصطفی رحمانی، حاجی امجد علی رحمانی ودیگر کی ہمراہ پودے لگاکر باغ شہدا کا افتتاح کیا، تقریری مقابلہ میں دارارقم سکول کی ہادیہ بابر نے اول پوزیشن حاصل کی، تقریب میں ملک احمد سعید ، چوہدری الیاس گجر ، عمران سلفی، چوہدری اصغر علی ، حاجی امجد علی رحمانی سمیت دیگر نے شرکت کی، ، تقریب میں مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان کی شہادتوں کی وجہ سے آج پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے ۔ جب بھی ہمارے ملک کو ہماری ضرورت پڑے گی ہم سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان کے شابشانہ کھڑے ہوں گے، ملک و قوم کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا ہمارا فخر ہیں ۔ علاوہ ازیں اس موقع ڈی پی اوقصور نے کہا کہ شہدا ہمارا اثاثہ ہیں، قصور کے علاقہ کھیم کرن میں قوم کے 55بہادر سپوتوں نے ثابت کیا ملکی سلامتی اور بقا کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔