پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے ہر وقت تیار ہے: خالق عزیز ورک

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے ہر وقت تیار ہے مگر مردم شماری کو جواز بنا کر الیکشن میں تاخیر کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں جس کو پیپلز پارٹی برداشت نہیں کرے گی کیونکہ عام انتخابات میں تاخیر سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگاپیپلزپارٹی جمہوریت کے تسلسل کو بریک نہیں لگنے دیگی پاکستان کی ترقی کا راز مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...