امریکی صدر جوبائیڈن کا پھر سے فیس ماسک پہننے کا فیصلہ

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کرونا کے خطرے کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر سے فیس ماسک پہننے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس نے بتایاکہ خاتون اول کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صدر جوبائیڈن نے گھر کے اندر اور لوگوں سے ملاقات کے دوران احتیاطی تدابیر کے تحت فیس ماسک پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری کے مطابق صدر جوبائیڈن کا پیر کو کیا گیا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور انہیں اس بیماری کی کوئی علامات بھی نہیں ہیں۔پریس سیکریٹری کے مطابق امریکی صدر گھر کے اندر اور باہر دوسروں سے کافی حد تک فاصلہ رکھتے ہوئے اپنا ماسک ہٹادیں گے۔

ای پیپر دی نیشن