یوم دفاع ملکی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے: سرمد تیمور

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کے زیر اہتمام یوم دفاع جوش و خروش سے منایا گیا گورنمنٹ خدیجۃ الکبری گرلز ہائی سکول میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی سرکت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم، سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان، ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس سید اظہر عباس گیلانی سمیت طالبات اور شہداء کے لواحقین نے بھی تقریب میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے پرچم کشائی کی۔ ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے خطاب کرتے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہماری تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے آج کے دن ہماری بہادر مسلح پاک افواج نے دشمن کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملایا شہداء ہمارا سرمایہ ہیں، ان کی بدولت آج ہم آزاد ملک کی آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن