عمران خان کی سیاست اب ختم ہو چکی: کاشف گیلانی

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ کاشف گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ایسی پالیسیاں ترتیب دی گئیں جس سے پاک وطن ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار اور عوام مسائل اور بحرانوں کی دلدل میںدھنستی چلی گئی تبدیلی تو جا چکی مگر تبدیلی قوم کو راس نہیں آئی، غربت، مہنگائی اور روزگاری جیسے مسائل قوم کی راہ میں حائل رہے تحریک انصاف نے ساڑھے تین سال قوم کے جذبات اور احساس کیساتھ کھلواڑ کیا عمران خان کی سیاست اب ختم ہو چکی،ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...