’’نگران حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے‘‘

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران شیخوپورہ نے بجلی کے بلوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت یہ فیصلہ فوری واپس لے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے موجودہ ہوشربا مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے نگران حکومت کی ذمہ داری ہے آئین کے مطابق بروقت شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، جنر ل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، ملک ندیم یوسف ڈالو، حاجی اکبر علی چوہان ، حاجی اکرم سرہندی، یعقوب بگا شیخ، حاجی میاں عبدالرشید، میاں خالد عباس، میاں امجد ہیرو، ظہیر احمد چوہدری، فیضان شفیق خان،محمد ارشد چھرا، ملک اعجاز احمد، میاں تنویر احمد، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، میاں انیس علی، چوہدری شہباز احمد چھینہ، میاں محمد اعظم، میاں شاہد اسلم جالندھری، چوہدری جاوید اقبال گل، محمد رفیق بھٹی، محمد احمد، خالد محمود مغل، رانا عمران سکندر سیٹھ محمد عظیم، شیخ عبدالحمید نے کہا کہ موجودہ ابتر معاشی حالات کے باعث عام آدمی کی قوت خرید شدید متاثر ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...