مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کا غزہ سے مغربی کنارے سامان کا داخلہ روکنے کا اعلان

Sep 07, 2023

مقبوضہ بیت المقدس‘ تل ابیب (اے پی پی) اسرائیل نے غزہ سے مقبوضہ مغربی کنارے میں سامان کا داخلہ روکنے کا اعلان  کر دیا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین انتظامیہ کے زیرانتظام غزہ میں سامان کے داخلے کے لیے رابطہ کمیٹی نے بتایا کہ اسرائیلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ غزہ سے کرم ابو سلیم بارڈر گیٹ کے ذریعے مغربی کنارے میں سامان کے داخلے کو غیر معینہ  مدت تک  مکمل طور پر روک دیا جائے گا۔ اسرائیلی فلسطینیوں نے اپنے  رہائش کردہ مقامات پر علاقوں میں انفرادی اسلحے کی وجہ سے بڑھتے ہوئے قتل اور اس کے سبب  اسرائیلی حکومت کی بے حسی کے خلاف احتجاج کے لیے عام ہڑتال کی۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق ایک تحریری بیان میں، اعلیٰ عرب فالو اپ کمیٹی نے اعلان کیا کہ سکولوں میں صبح کے وقت تعلیم جاری رہے گی، اور پھر پورے علاقے میں احتجاجی مارچ کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں