اوگاڈوگو(این این آئی)افریقی ملک برکینا فاسو میں شدت پسندوں کے حملے میں 53 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شدت پسندوں کے حملے میں مرنے والوں میں 17 فوجی اور 36 شہری رضاکار فوجی شامل ہیں، شدت پسندوں کے حملے میں 30 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔برکینا فاسو کی فوج نے جوابی حملے میں شدت پسندوں کے بیشتر جنگجوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔