ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب میں مالی فراڈ کے الزام میں گیارہ پاکستانیوں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ گیارہ رکنی گروہ نے دھوکے سے بنک صارفین کے اکاؤنٹس سے رقوم نکالیں، گروہ شہریوں کو فون اور میسیج کر کے تفصیلات مانگتا تھا اور پھر شہریوں کے اکاؤنٹ سے رقوم نکال لیتے تھے۔