منڈی فیض آباد: مائیکرو فنانس لون آفیسر ٹریننگ پروگرام کا افتتاح

منڈی فیض آباد(نامہ نگار) غیر سرکاری سماجی تنظیم رورل کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام اور فاونڈیشن فار یوتھ ایمپلائمنٹ پاکستان کے اشتراک سے مائیکرو فنانس لون آفیسر ٹریننگ پروگرام کا افتتاح آر سی ڈی پی کے سی ای او اور پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کے وائس چیئرمین مرتضیٰ کھوکھر نے کیا اس موقع پر ایف وائی ای پی کے پروگرام بزنس ہیڈ محمد مصطفی میاں نے مائیکرو فنانس لون آفیسر ٹریننگ پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ ہمارا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں سے وہ اپنے کیرئر کا بہتر آغاز کرتے ہوئے اپنے مستقبل کے بارے میں بہتر منصوبہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو بڑھاتے ہوئے تیزی سے بڑھتی ہوئی انڈسٹریز میں روزگار کے مواقع حاصل کرنا ہے۔ پروگرام کے منیجر ملک شہزاد منظور نے خواتین کی اس پروگرام میں شمولیت کو سراہتے کہا کہ پاکستانی خواتین بھی اس پروگرام میں شامل ہو کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے گئی۔

ای پیپر دی نیشن