نجی بینک میں 5 ارب کا فراڈ، بینک مینیجر اور عملہ فرار

 بینک الحبیب فیصل آباد میں 5 ارب روپے سے زائد رقم کا فراڈ پکڑا گیا۔ بینک مینیجر اور عملہ امریکا فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بینک مینیجر راجہ عمار کیانی بینک الحبیب کے ساتھ ساتھ اپنا ذاتی متبادل بنک چلاتا رہا۔ اکاؤنٹ ہولڈرز کو کروڑوں منافع کا لالچ دیکر اور لوگوں کو پھنسایاگیا۔ ایف آئی اے فیصل آباد نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، سینکڑوں افراد نے کارروائی کے لئے درخواستیں دیدیں۔رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے 500 سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرز کے ساتھ فراڈ ہوا جبکہ اس میں  8 سے 10 برانچز متاثر ہوئی ہیں۔ راجہ عمار کیانی ایریا منیجر بینک الحبیب  اور دیگرآپریشنز سٹاف بیوی بچوں سمیت  امریکا اور یورپ فرار ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اکاؤنٹ ہولڈرز کو  خصوصی شرح پر زیادہ منافع دینے کے جعلی خطوط جاری کئے گئے اور 3 سے 4 ماہ تک انہیں منافع بھی دیا گیا جس پر مزید شہریوں نے لالچ میں آکر نئے اکاؤنٹ کھول  لئے اسی عرصے کے دوران بنک مینجر کیانی اور اسکے ساتھیوں نے  اہل وعیال کے ہمراہ شینیگن ویزوں ٹکٹوں کا اہتمام کیا اور غائب ہوگئے جبکہ اکاؤنٹ ہولڈرز انہیں پریشانی کے عالم میں ڈھونڈتے رہ گئے۔

ای پیپر دی نیشن