190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ، ثانیہ نشتر سے نیب کی ایک گھنٹے کی تفتیش

نیب کے راولپنڈی آفس میں پی ٹی آئی کی رہنما سینیٹر ثانیہ نشتر سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ایک گھنٹے سے زائد وقت تفتیش کی گئی ۔ذرائع کے مطابق ثانیہ نشتر سے بطور رکنِ سابق وفاقی کابینہ 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ ثانیہ نشتر نے نیب ٹیم کو بتایا کہ کابینہ میٹنگ میں شہزاد اکبر نے خفیہ لفافہ دکھایا. ہمیں بس کہا گیا کہ اس پر دستخط کیے جائیں. ثانیہ نشتر نے 2 سابق وزراء کے نام تحقیقاتی ٹیم کو بتائے۔ذرائع نے بتایا کہ نیب نے ثانیہ نشتر سے رقم منتقلی سےمتعلق سوالات سے کیے، نیب ثانیہ نشتر کےجوابات پر رہا۔ پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر ملک امین اسلم سے بھی نیب کے راولپنڈی آفس میں تفتیش کی گئی۔


 

ای پیپر دی نیشن