نئے کرنسی نوٹ، ڈیزائن مقابلے کے  نتائج کا اعلان، خواتین سرفہرست 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے نوٹوں کی نئی سیریز کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنوں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔ بنک نوٹوں کی نئی سیریز کیلئے منعقد ہونے والے آرٹ مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے کروائے گئے نئے کرنسی نوٹ ڈیزائن کرنے کے مقابلے میں خواتین چھا گئیں۔ مقابلے کے نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر آنے والے 5 بینک نوٹ خواتین نے ڈیزائن کیے ہیں جبکہ کامیاب قرار پائے 10 بینک نوٹ ڈیزائن میں سے 6 خواتین نے تخلیق کیے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے آرٹ مقابلے میں پہلے نمبر پر آنے والے 10، 100، 500، 1000 اور 5000 کے بینک نوٹ خواتین نے جبکہ 20 اور 50 کے نوٹ مرد حضرات نے ڈیزائن کیے ہیں۔ پاکستان کے نئے کرنسی نوٹ کیسے ہوں گے؟۔ سٹیٹ بینک نے ڈیزائن شارٹ لسٹ کرلیے۔ مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والا 500 روپے کا نوٹ بھی خاتون آرٹسٹ نے ڈیزائن کیا ہے جبکہ 10 اور 5000 کے دوسرے نمبر پر آنے والے ڈیزائن مرد آرٹسٹ کی تخلیق رہے۔ آرٹ مقابلے میں کامیاب ہونے والے ڈیزائن علامتی ہیں جنہیں ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد چنا ہے جس میں ثقافتی ورثے اور ترقی پسند سوچ کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ کامیاب ہونے والے بنک نوٹ عالمی ماہرین کو بھیجے جائیں گے جو سٹیٹ بنک کی نئی سیریز کو ڈیزائن کریں گے، ماہرین کامیاب ڈیزائن کو رہنمائی کے لیے استعمال کریں گے تاہم وہ بینک نوٹ ڈیزائن کرنے میں آزاد ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا محمد بخش مسلم (بی اے)

آپ 18 فروری 1888ء میں اندرون لاہور کے ایک محلہ چھتہ بازار میں پیر بخش کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان میاں شیر محمد شرقپوری کے ...