یوم دفاع ملی جذبے سے منایا گیا ، شہداکو خراج عقیدت سینٹ ، پنجاب اسمبلی کی متفقہ قراردادیں : قومی اسمبلی میں دعا

لاہور؍  اسلام آ باد؍ کراچی؍ گجرات؍ گوجرخان (آئی این پی+ این این آئی+ خبر نگار خصوصی+ عامر وزیر ملک) پاکستانی قوم کے لئے ایک قابل فخر قومی دن یوم دفاع ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پوری قوم نے اپنے شہداء اور بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 6ستمبر 1965 میں پاک فوج کے بہادر جوانوں نے مکار دشمن کی تمام تر چالوں کو ناکام بنایا تھا۔  6 ستمبر 1965ء کی صبح بھارت نے لاہور کے قریب سرحد عبور کی اور پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ پاکستانی فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کی پیش قدمی کو روکا۔ گگو منڈی کے نواحی گائوں 253۔ ای بی طفیل آباد میں شہید میجر طفیل محمد (نشان حیدر) کے مزار پر مرکزی تقریب  ہوئی۔ جنرل آفیسر کمانڈنٹ بہاولپور نذیر خان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی طرف سے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی  ڈی جی رینجرز پنجاب نے  ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔  کورکمانڈر کراچی نے مزار قائد پر  پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار ہلال امتیاز، نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔ پنجاب اسمبلی نے 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان 6ستمبر 1965 کی جنگ میں افواج پاکستان کے قربانی دینے والے جوانوں و افسروں کو خراج  عقیدت پیش کرتا ہے، 1965 کی جنگ میں بری بحری و زمینی افواج نے پاکستان کے دفاع کیلئے شاندار کردار ادا کیا۔  پہلے نشان حیدر پانے والے کیپٹن سرور شہید کی یادگار سنگھوری میں میجر جنرل خرم شبیر نے پھول چڑھائے۔ شہید کے پوتے میجر (ر) عدیل نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ یوم دفاع کی مناسبت سے قومی اسمبلی میں سپیکر کے کہنے پر اسد نیازی نے تمام شہداء کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے دعا کروائی۔ مختلف فیلڈ کمانڈز اور ہیڈ کوارٹرز میں بھی شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھائے گئے،  فاتحہ خوانی کی گئی۔ سینٹ میں یوم دفاع سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد سینیٹر پونجو پھبیل نے پیش کی۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے 1965ء اور دیگر جنگوں کے شہداء اور  غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔ یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر مرکزی تقریب لادیاں میں میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن میجر جنرل محمد شمریز  تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔  انہوں نے کہا کہ "میجر عزیز بھٹی شہید ہمارے ہیرو ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

عالمی یوم جمہوریت اور پاکستان 

جمہوریت آزاد،مضبوط اور خوشحال وفاقی ریاست کی ضمانت ہے۔جمہوریت عوامی خواہشات کے مطابق نظام ریاست کی تشکیل کا نظام ہے۔ یہ ...