بلوچستان میں امن کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے ، خواجہ آصف : سرفراز بگٹی سے ملاقات 

Sep 07, 2024

کوئٹہ (نووقائع نگار) وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بلوچستان میں امن کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے وفاقی وزیر دفاع کو بلوچستان کی صوتحال پر آگاہی دی۔ صوبائی حکومت، سکیورٹی فورسز بحالی امن کیلئے کوشاں ہیں۔ بزدل دہشتگرد مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بناتے ہیں۔ پولیس اور لیویز کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

مزیدخبریں