وزیراعظم کی سابق وزیر  چودھری نثار گھر آمد ، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت 

Sep 07, 2024

فتح جنگ (نامہ نگار) وزیر اعظم  محمد شہباز شریف سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔  شہباز شریف نے چوہدری نثار علی خان سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بخشش کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، سابق پارلیمانی سیکرٹری آصف علی ملک ایڈووکیٹ اور چوہدری نثار علی خان کے بھانجے سابق چیئرمین سردار احسن علی خان ملال بھی موجود تھے۔  وزیر اعظم وفد کے ہمراہ تقریباً ایک گھنٹہ تک سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ پر موجود رہے اور ان کی صحت بارے بھی استفسار کیا۔

مزیدخبریں