فتنہ قادیانیت عالمی استعمار انگریز نے پیدا کیا :عبدالغفور حیدر ی  

Sep 07, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدر ی نے کہا 7ستمبر 1974ء پاکستان کی آئین ساز اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا۔ اس عظیم معرکہ کو جیتے ہوئے آج 50سال مکمل ہو چکے ہیں کل7ستمبر مینار پاکستان لاہور کے گراؤنڈ میں 50سالہ گولڈن جوبلی تحفظ ختم نبوت کانفرنس منائی جا رہی ہے جس میں ملک بھر لاکھوں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم شریک ہو ں گے۔ وہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں جے یو آئی اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع مولانا محمد امجد خان،مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا علیم الدین شاکر،حافظ نصیر احمد،حافظ غضنفر عزیز،حافظ عبد الوھاب مدنی،مفتی شمس الحق،حافظ عبد الصمد اور دیگر نے کہا آج لاہور ایک تاریخ رقم کر نے جا رہا ہے۔ مولانا حیدری نے کہاکہ فتنہ قادیانیت عالمی استعمار انگریز نے پیدا کیا۔ برصغیر مسلمانان انگریز کیخلاف اکٹھے ہوچکے تو مسلمانوں میں انتشار کیلئے غلام قادیانی کے نام پر نبی پیدا کیا۔ 26 سال تک ملک کو آئین نہیں ملا بغیر آئین کے چلتا رہا۔

مزیدخبریں