لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی جامع مسجد اہل حدیث امین پور بازار میں اجتماع میںمرکزی جمعیت اہلحدیث کے چیف آرگنائزر چوہدری کا شف نواز رندھاوا نے کہا اطاعت رسولؐ کے بغیر محبت الٰہی کا دعوی بے بنیاد ہے۔ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے۔ آپؐ کی دی ہوئی تعلیمات کے مطابق ساری زندگی گزارنے کا فیصلہ کریں گے تو ہمارا دعویٰ محبت سچا ثابت ہوگا۔ آپؐ کی تعلیمات جب تک تمام تعلیمات پر غالب رہیں گی اور سب سے بڑھ کر آپؐ کی ناموس کی حفاظت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ جب تک دلوں میں باقی رہے گا۔
اطاعت رسولؐ کے بغیر محبت الٰہی کا دعوی بے بنیاد ہے:کا شف نواز رندھاوا
Sep 07, 2024