لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع ابی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ فرض ہے۔ امت کا ہر فرد اس کی ادائیگی میں سربکف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریمؐ کی شریعت فرامین و ارشادات کا دفاع بھی عقیدہ ختم نبوت کا ہی تقاضا ہے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ امت کو اس عظیم مشن کے لئے پرعزم اور ہر لمحہ تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا ابوبکرصدیقؓ سب سے پہلے پہریدار ختم نبوت تھے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ برصغیر میں ملعون قادیانی کی سرکوبی کے لئے مولانا ثناء اللہ امرتسری،میر ابراہیم سیالکوٹی، مولانا محمدحسین بٹالوی، سید داؤ غزنوی اور علامہ احسان الٰہی ظہیر سمیت سب نے اپنا اپنا حصہ ڈالا۔
عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ فرض، اُمت سربکف: میاں جمیل
Sep 07, 2024