ابراہیم مراد کا 65 ء کی جنگ کے ہیروز کو خراج  عقیدت

Sep 07, 2024

لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) نے یوم دفاع کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر نے پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے 1965 کی جنگ کے ہیروز کو یاد کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کو سراہا۔ موجودہ حالات میں ہمیں 1965 کے جذبے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج ملک دشمن عناصر کا جواں مردی اور بے باکی سے مقابلہ کر رہی ہے۔ملکی سلامتی کیلئے جان کا نظرانہ پیش کرنیوالے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں