جمیل اطہر قاضی کی تاریخی کتاب ’’مسئلہ قادیانیت‘‘ شائع ہوگئی

Sep 07, 2024

 لاہور (کلچرل رپورٹر)معروف صحافی ، مصنف اور روزنامہ ’’جرأت‘‘ کے چیف ایڈیٹر جمیل اطہر قاضی کی نئی کتاب ’’مسئلہ قادیانیت‘‘ چھپ کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ فتنہ قادیانیت کے 1974 ء اور اس سے قبل چلنے والی تحاریک کے نتیجے میں 7 ستمبر1974 ء کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے دیا تھا۔ غیر مسلم قرار دیئے جانے کی گولڈن جوبلی کے موقع پر یہ کتاب بہت خوبصورت تحفہ ہے۔ جمیل اطہر قاضی نے قادیانی فتنہ کی سرکوبی کا حق 1100 صفحات پر مشتمل کتاب ’’مسئلہ قادیانیت‘‘ لکھ کر ادا کر دیا۔اس کتاب کے حصول کیلئے قلم فائونڈیشن کے مرکزی دفتر واقع یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ لاہور کینٹ سے رابطہ کریں۔ 

مزیدخبریں